پاکستان میں عید کا چاند پھرمتنازع:دو عیدیں منائی جارہی ہیں

پاکستان ميں اس سال بھی عید کا چاند متنازع ہوگیا ۔ ملک بھر میں دوعيديں منائی جارہی ہیں۔

گذشتہ روز پشاور کی مسجد قاسم علی خان کی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی غیر سرکاری کمیٹی نے شوال کا چاند نظرآنے کا اعلان کیا تھا۔

پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں نمازعید کا اجتماع ہوا جبکہ چارسدہ میں بھی نمازعید ادا کی گئی۔ تحصیل درگئی کے مختلف علاقوں میں نمازعید ادا کردی گئی۔

اس موقع پر ملک میں امن استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

چيئرمين رويت ہلال کميٹي مفتي منيب الرحمان نے کل باضابطہ اعلان کیا تھا کہ ملک بھر ميں کہيں بھی شوال کا چاند نظر نہيں آيا۔ عيدالفطر ہفتہ سولہ جون کو ہوگی۔ شوال کا چاند ديکھنے کے ليے مرکزي رويت ہلال کميٹي کا اجلاس کراچي اور زونل کميٹيوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ ميں ہوئے۔

eid ul fitr

Mufti Shahabuddin Popalzai

two eids

Tabool ads will show in this div