مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا جمعہ کو عید منانے کا اعلان

Jun 14, 2018

پاکستان میں ایک بار پھر دو عیدیں ہوں گی، مسجد قاسم خان کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں سے چاند کی شہادتوں ملنے کا دعویٰ کردیا، مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے جمعہ کو عید منانے کا اعلان کردیا۔

رواں سال پاکستان، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی روز ہوا تاہم عید الفطر کے چاند پر گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی تنازع کھڑا ہوگیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تاہم پشاور کی مسجد قاسم خان کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے ایک بار پھر چاند نظر آنے کا دعویٰ کرتے ہوئے جمعہ کو عید منانے کا اعلان کردیا۔

مزید جانیے : پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتہ کو ہوگی

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا، جس نے دعویٰ کیا ہے کہ شبقدر، بڈھ بیر اور باجوڑ ایجنسی کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شبقدر سے 11 اور باجوڑ سے 10 شہادتیں موصول ہوئیں جبکہ مجموعی طور پر 44 شہادتیں موصول ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

تفصیلات جانیں : سعودی عرب، یو اے ای، برطانیہ، انڈونیشیا اور جاپان میں عید الفطر جمعہ کو ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں جمعرات کو شوال کا چاند نظر نہ آنے پر 16 جون بروز ہفتہ کو ملک بھر میں عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔

KPK

eid ul fitr

masjid qasim khan

Saudi Arab

Moon sight

Mufti Shahab uddin popalzai

Tabool ads will show in this div