دورہ بنگلہ دیش، ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا اعلان، سعید اجمل کی واپسی

ویب ایڈیٹر

لاہور : دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا اعلان کردیا گیا، سعید اجمل کی تینوں طرز کی کرکٹ میں واپسی ہوگئی جبکہ عمر اکمل کہیں جگہ نہ بناسکے۔ چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ ینگسٹرز کو زیادہ مواقع دیں گے، فٹنس اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کھلاڑی اپنی پرفارمنس اور رویوں میں بہتری لائیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ کھیل کی تینوں طرز میں ٹیم کی رینکنگ بہتر ہے، بنگلہ دیش دورے کیلئے ٹیم کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو پروفیشنل اپروچ اپنانی ہوگی، نئے آنیوالے کھلاڑیوں کو زیادہ موقع دیں گے، مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے ٹیموں کا انتخاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹار اسپنر سعید اجمل تینوں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ عمر اکمل کسی بھی طرز کی ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے، ٹیم کا انتخاب کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کیا، کھلاڑیوں کی فٹنس اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، سینئر کھلاڑی اپنی پرفارمنس اور رویے بہتر بنائیں۔

دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی یہ ہیں۔

ٹیسٹ ,16 رکنی اسکواڈ:

بابر اعظم، محمد حفیظ، سمیع اسلم، مصباح الحق، اسد شفیق، اظہر علی، یونس خان، حارث سہیل، سعید اجمل، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، سرفراز احمد، وہاب ریاض، جنید خان، سہیل خان اور راحت علی۔

ون ڈے , 15 رکنی اسکواڈ:

سمیع اسلم، سرفراز احمد، محمد حفیظ، اسد شفیق، فواد عالم، اظہر علی، محمد رضوان، حارث سہیل، صہیب مقصود، سعید اجمل، یاسر شاہ، وہاب ریاض، راحت علی، احسان عادل اور سہیل خان۔

ٹی 20 , 15 رکنی اسکواڈ:

احمد شہزاد، سرفراز احمد، محمد حفیظ، مختار احمد، صہیب مقصود، حارث سہیل، محمد رضوان، سعید اجمل، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، سعد نسیم، وہاب ریاض، سہیل خان، عمر گل اور جنید خان۔

investment

sialkot

defamation

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div