مذاکراتی کمیٹی،اوریامقبول،انصار عباسی کےناموں پرغور،ترجمان کالعدم طالبان

اسٹاف رپورٹ


بنوں : طالبان نے عمران خان اور مفتی کفایت کے مذاکراتی کمیٹی میں شامل نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ کمیٹی کیلئے اوریا مقبول جان اور انصار عباسی کے ناموں پر غور جاری ہے، جلد فیصلہ کرلیا جائے گا، دوسری جانب اوریا مقبول جان سے مذاکراتی ٹیم کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔


کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کو مذاکراتی ٹیم پر اعتماد نہ ہونے، عمران خان اور مفتی کفایت اللہ کی مذاکراتی کمیٹی میں عدم شمولیت پر افسوس ہے۔


انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کیلئے دو نئے ناموں پر غور کیا جارہا ہے، اوریا مقبول جان اور انصار عباسی کی شمولیت پر بہت جلد فیصلہ ہوسکتا ہے، شوریٰ اجلاس میں کمیٹی ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔


دوسری جانب معروف تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے طالبان کی کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ابھی مجھ سے رابطہ یا مشورہ نہیں کیا گیا، طالبان اپنے نمائندے مقرر کریں یا کسی اور کو نامزد کریں، ایسے گھوڑے پر سوار نہیں ہونا چاہتا جس کی لگام ہاتھ میں نہ ہو۔ سماء

فیس بک

Benazir

stability

Tabool ads will show in this div