جان کا خطرہ ہے،دھمکیاں مل رہی ہیں،اسکوائش چیمپئن ماریہ طور

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر :


اسلام آباد : وزیرستان سے تعلق رکھنے والی اسکواش چیمپئن ماریہ طور نے کہا ہے کہ انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں، ان کی جان کو خطرہ ہے، حکومت سیکورٹی فراہم کرے۔

حال ہی میں بین الاقوامی چیمپئن شپ جیتے والی ماریہ طور نے درپیش مشکلات پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سماء کو بتایا کہ  مجھے اور اہل خانہ کو جان سے مارنے کي دھمکياں مل رہي ہيں، اسکواش کي قومي چیمپیئن ماریہ طور نے حکومت سے سيکيورٹي فراہم کرنے کا مطالبہ کيا ہے۔

سماء سے خصوصی گفت گو میں ماریہ طور کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے، جان کو خطرہ ہے،آسانی سے کہیں آجانہیں سکتی، خیبر پختونخوا اور وفاقی حکومت کو درخواستیں دیں مگر کوئی رسپانس نہیں ملا۔

ماریہ کا مزید کہنا تھا کہ میری کامیابیوں کو سرکاری سطح پر سراہا جانا چاہییے، دیگر کھلاڑیوں کی طرح مجھے بھی میرا حق دیا جائے، وزیراعظم سے ملاقات کرکے اپنی مشکلات سے آگاہ کرنا چاہتی ہوں، پاکستانی ہوں، ملک کا نام روشن کر رہی ہوں، وزیرستان دہشت گردی کے نام سے جانا جاتا ہے، امیچ بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہوں۔ سماء

کا

internet

President

chances

georgia

Tabool ads will show in this div