سکھر: خاتون پر سر عام تشدد کرنیوالا شوہر گرفتار

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


سکھر : سکھر میں خاتون کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانیوالے شوہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔


گزشتہ روز سکھر کے علاقے شالیمار میں بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والا شوہر آج پولیس کی پکڑ میں آگیا، ملزم کو پرانا سکھر سے گرفتار کرکے متاثرہ خاتون کو بازیاب کرالیا گیا۔


ملزم کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی کا دماغی توازن درست نہیں جبکہ خاتون کہتی ہیں کہ اسے کچھ بھی یاد نہیں۔


ایس ایس پی سکھر سید فدا حسین شاہ کا کہنا تھا کہ خاتون کی دماغی حالت درست نہ ہوئی تو بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ سماء

پر

Azadi March

shooting

Tabool ads will show in this div