یاسر شاہ کے متبادل کھلاڑی کا اعلان
اسٹاف رپورٹ:
لاہور:پی سی بی نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے زخمی ہونے کے بعد لیفٹ آرم اسپنر ذوالفقار بابر کو ان کے متبادل کے طور پر بنگلہ دیش بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف 3 ایک روزہ میچ کی سیریز کا آغاز کل سے کرے گا۔
یاسر شاہ گزشتہ روز بنگلہ دیش بورڈ الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں زخمی ہو کر بائیں ہاتھ پر چار ٹانکے لگوانے کے بعد ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔
36 سالہ ذوالفقار بابرآج رات بنگلہ دیش روانہ ہو جائیں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریزکا پہلا میچ کل میرپور میں کھیلا جائے گا ۔ دوسرا ون ڈے 19 اور تیسرا 22 اپریل کوہوگا۔
کے
کا
tragic
rap
تبولا
Tabool ads will show in this div