آصفہ بھٹو انتخابات سے آؤٹ ہوگئیں

انتخابات 2018 سےپيپلزپارٹي کي آصفہ بھٹو آؤٹ ہوگئیں۔

آصفہ بھٹو نے این اے 202شہدادکوٹ سے انتخابی فارم حاصل کیاتھاتاہم پارٹي نے آصفہ بھٹو کو کہي سے بھي ٹکٹ نہیں ديا۔ صوبائی اور قومی کی مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست سے بھی آصفہ بھٹو غائب ہيں۔امکان ہے کہ وہ ضمني اليکشن ميں حصہ ليں گی۔

آصفہ بھٹو نے قمبر شہدادکوٹ این اے 202 سے نامزدگی فارم حاصل بھی کئے تھے۔

ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو کی ایک سےزائد نشست پر کامیابی کی صورت میں آصفہ بھٹو ضمنی الیکشن میں امیدوار ہوسکتی ہیں۔اس سے قبل آصفہ بھٹو نے لیاری سے الیکشن لڑنے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی۔

 

ASIFA BHUTTO

Election 2018

Tabool ads will show in this div