جرائم کی روک تھام کیلئے کراچی پولیس کا احسن اقدام

جرائم کی روک تھام کے لیے کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کردیا گیا۔

جس کے تحت ضلع وسطی کے تئیس تھانوں کی دوسو موبائلز اورنوے موٹرسائیکلزپرٹریکرلگا دیے گئےہیں۔ پولیس موبائلز کی مانیٹرنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان کے مطابق ملزمان کے ساتھ پولیس کی نقل و حرکت پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔جدید ٹیکنالوجی سے اسٹريٹ کرائم کی وارداتوں ميں 50 فیصد کمی آئے گی۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت اسٹریٹ کرائم کے شکارشہریوں کو فون کرکے مقدمات درج کئے جائيں گے جبکہ ايف آئي آر ان کے گھروں پر پہنچائی جائے گی جبکہ تھانوں میں بھی کیمرے بھي لگائے جارہے ہيں۔

Command and control system

district central karachi

Tabool ads will show in this div