بھارتی کرکٹر سر پر چوٹ لگنے کے باعث دم توڑ گیا

اسٹاف رپورٹ


ممبئی : کرکٹ کے میدان موت کا پیغام بنے ہوئے ہیں، کولکتہ کے کلب میچ میں نوجوان کرکٹر فیلڈنگ کے دوران ساتھی کھلاڑی سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا اور سر پر لگنے والی چوٹ کے باعث اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ابھی فلپ ہیوزکے دنیا سے رخصت ہونےکا زخم تازہ تھا کہ ایک اور کرکٹر ان ايکشن ساتھ چھوڑ گيا۔ کولکتہ میں مقامی کلب میچ کے دوران کیچ لینے کی کوششش، ساتھی کھلاڑی سے ٹکرا کر  مغربي بنگال کي انڈرنائنٹین ٹیم کاسابق کپتان انکت ہوش کھوبیٹھا۔ نوجوان کھلاڑي اسپتال ميں تین دن تک زندگی کے لئے جنگ کرتا رہا، ليکن آج دم توڑ گيا ۔۔ ڈاکٹرزکےمطابق موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
 
کرکٹ سے وابستہ ایک اورستارہ ڈوب گیا۔۔بلندی کوچھونے کی آرزو، اونچائی سے آنے والا کیچ ہی انکت کی موت کی وجہ بن گیا۔ سماء

میں

کے

پر

vote

توڑ

handed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div