ریجنز سے کہہ دیا نئے وسیم اور وقار تلاش کرکے بھیجیں، شہریارخان

ویب ایڈیٹر

لاہور : شہریار خان کہتے ہیں ہمارے پاس وسائل کے انبار نہیں، ریجنل کرکٹ کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے، جلد ہر ریجن کی اسپانسر شپ کا اعلان کریں گے، خضدار، لسبیلہ، جعفر آباد اور جھنگ کی ٹیموں کو بھی مقامی ٹورنامنٹ میں شامل کیا جائے گا، ریجنز سے کہا ہے کہ نئے وسیم اور وقار تلاش کرکے بھیجیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جنرل باڈی میٹنگ تین سال بعد منعقد ہوئی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں لوگوں کو اپنا مؤقف پیش کرنے اور دل کی بھڑاس نکالنے کا موقع ملا، جنرل ہاؤس اجلاس میں تمام ریجنز سے تجاویز آئیں، جلد ہر ریجن کی اسپانسر شپ کا اعلان کریں گے، ہمارے پاس وسائل کے انبار نہیں، اصل بات یہ ہے گاڑی خرید لی مگر پیٹرول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریجنل کرکٹ کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے، مزید 4 اضلاع کو شامل کیا گیا ہے، خضدار، لسبیلہ، جعفر آباد اور جھنگ کی ٹیمیں بھی ٹورنامنٹس میں حصلہ لیں گی، ریجنز کے سلیکٹر بورڈ سے منظور شدہ ہونے چاہئیں، بہت سی جگہ کھلاڑیوں کا انتخاب سفارش پر ہوتا ہے، کہہ دیا کہ نئے وسیم اکرم اور نئے وقار یونس تلاش کرکے بھیجیں۔

پی سی بی چیئرمین مزید بولے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ لانے کی کوشش کررہے ہیں، ویمن ونگ سے بھی بہتری کیلئے سفارشات مانگی ہیں، سلیکشن کے معاملات مزید بہتری کی طرف جائیں گے، اکیڈمی کے ذریعے ملکی کرکٹ بہتر ہوگی، ملتان اور فیصل آباد میں بھی اکیڈمیز بنارہے ہیں۔ سماء

shoe

lhc

oil tanker

Tabool ads will show in this div