کوئی علاقہ لوڈشیڈنگ سےمستثنیٰ نہیں،سیکریٹری پاورڈویژن

سیکریٹری پاورڈویژن نے ملک میں بجلی کی زیرولوڈ شیڈنگ کےدعوؤں کی خود ہي قلعی کھول دي۔قائمہ کمیٹی میں بتایا کہ کوئی علاقہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنيٰ نہیں۔بجلی کےترسیلی نظام میں خرابیوں کا بھی اعتراف کرلیا۔
سینیٹرفدا محمد کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا۔سیکریٹری پاورڈویژن یوسف نسیم کھوکھرنےحقیقت سےپردہ اُٹھادیا۔
یوسف نسیم نے بتایا کہ زیرولوڈشیڈنگ عملی طور پرممکن ہي نہيں ہے۔10 فیصد تک لاسز والے فیڈرز پر بھی ساڑھے 3 گھنٹے بجلي بند کي جاتي ہے۔پیپکو حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہرعلاقے ميں لائن لاسز کے تناسب سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔سیپکو اور پیسکو ميں لائن لاسز میں اضافے پرارکان برہم ہوئے۔
پیسکو چیف ڈاکٹر امجد نے بتایا کہ پیسکو میں بجلی چوری عروج پر ہے، 992 میں سے 600 فیڈرز پر لاسز 50 سے 80 فیصد ہیں۔چئیرمین قائمہ کمیٹی نے ٹرانسميشن سسٹم پرتوجہ مرکوز کرنےکا مشورہ ديا۔
سیکرٹری پاورڈویژن نےترسیلی نظام میں خرابیوں کي نشاندہي کی اوربتایا کہ رواں سال ریکارڈ20 ہزار8 سومیگاواٹ بجلی پیدا کی مگرٹرانسميشن میں خرابیوں کے سبب لوڈشیڈنگ کي جاتی ہے۔