عمران خان کی اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول پرحاضری
چيئرمين تحريک انصاف عمران خان نے روضہ رسول پر حاضری دی اور ملک و قوم کےلیے خصوصی دعائیں کی۔ ان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا بھی ہمراہ ہیں۔
عمران خان آج مدينہ منورہ ميں شوکت خانم اسپتال کے حوالے سے چيرٹي تقريب ميں بھي شرکت کريں گے ۔
عمران خان مدینہ منورہ میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ، عوام کی بڑی تعداد کپتان کے دیدار کیلئے ہوٹل کے باہر آگئی pic.twitter.com/CCbbosAqra
— PTI Saudi Arab (Official) (@PTIOfficialKSA) June 12, 2018
پاکستان تحريک انصاف کے رہنماعون چوہدری،عليم خان اور عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھي ان کے ہمراہ مدينہ منورہ ميں موجود ہيں۔
چئيرمين پی ٹی آئی کل عمرے کي ادائيگی کے ليے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔