سٹی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا دفتر اکھاڑہ بن گیا

Jun 11, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/Nomination-Phaddey-Khi-PKG-11-06.mp4"][/video]

رپورٹ : شفقت عزیز

کراچی ميں انتخابي دنگل سجا تو اميدواروں نے سٹي کورٹس اور اليکشن کميشن کو ہي اکھاڑہ بناليا، پي ٹي آئي کي خاتون کھلاڑي نے اليکشن کميشن آفس ميں توڑپھوڑ کردي، سٹی کورٹ کے باہر سرائیکی قومی موومنٹ اور متحدہ مجلس عمل کے کارکنان بھی لڑپڑے۔

عوام سے ووٹ کي اميد رکھنے والے بے صبرے ہوگئے، کراچي ميں پہلے فارم جمع کرانے کي کوشش ميں اليکشن کميشن آفس اکھاڑہ بن گيا، پھر سٹي کورٹ کے باہر بھي کارکن لڑپڑے۔

الیکشن کمیشن آفس ميں پي ٹي آئي کي خاتون کارکن اسما رضوي لڑپڑيں، اليکشن کميشن آفس ميں توڑ پھوڑ ہوئي تو پوليس بھي پہنچ گئي اور اسما رضوي کو گرفتار کرليا جبکہ اسما رضوي کہتي ہيں کہ معذور اميدوار کے فارم جلدي جمع کروانے کي کوشش کررہي تھيں۔

دوسري جانب سٹی کورٹ کے باہربھی بے صبري ديکھي گئي ، ڈائس پر پہلے پہنچنے کے ليے سرائيکي قومي موومنٹ اور متحدہ مجلس عمل کے کارکن آپس ميں لڑپڑے۔

عوام کی ترجماني کے ليے ايوان ميں جانے کي اميد رکھنے والے ابھی سے گتھم گتھا ہيں ايوان پہنچ کر کيا کچھ کريں گے۔

 

ELECTION

CLASH

Tabool ads will show in this div