فٹبال ورلڈ کپ سے قبل برازیل کی ٹیم مکمل فارم میں آگئی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/BRAZIL-WON-PKG-11-06UMAIR.mp4"][/video]

دنیا کھیل کا بڑا ایونٹ شروع ہونے میں تین دن رہ گئے۔ برازیل نےفٹ بال ورلڈ کپ سےقبل خطرےکی گھنٹی بجادی۔وارم اپ میچ میں نیمار فل فارم میں آگئے۔برازیل نے آسٹریا کو تین صفر سے شکست دے دی۔

ورلڈکپ سے قبل دوستانہ میچ میں برازیل نےآسٹریا کو دھو ڈالا۔ میچ کے آغاز سے ہی نیمار الیون کا زور چلا اورآسٹرین گول پر تابڑ توڑ حملے کئے۔پہلے ہاف میں گیبریل جیززنے ٹیم کو برتری دلائی۔

دوسرے ہاف میں بھی برازیلین کھلاڑی چھائے رہے۔ نیمار نے تریسٹھ ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔تیسرا گول کوتینونے اسکور کیا۔

Tabool ads will show in this div