ٹی ٹوئنٹی معرکہ آج ہو گا

ڈھاکہ: پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغازشام ساڑھے5 بجے ہو گا۔

ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے جو مارچ میں ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ آج کےمیچ میں احمد شہزاد، عمران خان اور مختار احمد بھی پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

اس سے قبل بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں شاہین  3 ون ڈے میچز کی سیریز میں وائٹ واش کا داغ لگوا چکے ہیں جس کے بعد پاکستانی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں نمبر پرآ گئی۔ ٹی ٹوئنٹی میں اب تک شاہینوں کا بنگال ٹائیگرز سے 7مرتبہ سامنا ہوا ہے اور تمام میچز میں فتح گرین شرٹس کے نام رہی۔

ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں شاہد آفریدی،احمد شہزاد،سرفرازاحمد،محمد حفیظ،حارث سہیل،محمد رضوان،سعد نسیم، وہاب ریاض،سہیل تنویر،عمرگل،سعید اجمل،جنیدخان،عمران خان اورمختیاراحمد شامل ہیں۔

بنگلہ دیشی اسکواڈ میں تمیم اقبال،سومیہ سرکار،محمداللہ،مشفق الرحیم، شکیب الحسن،صابررحمان، ناصرحسین، مشرفی مرتضیٰ، عرفات سنی، تسکین احمد، مستفیظ الرحمان، رونی تعلقدار،ابوالحسن اور لٹن داس شامل ہیں۔ سماء

Tabool ads will show in this div