آصف زرداری اورسابق وزیراعلیٰ بلوچستان اخترمینگل کی ملاقات آج ہوگی

دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملاقات آج بلاول ہاوس لاہور میں ہوگی،ملاقات میں بلوچستان میں عام انتخابات سےمتعلق مشترکہ لائحہ عمل پرغورہوگا۔
زرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرداراختر مینگل کا سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری سے رابطہ ہوا ہے،رابطے میں دونوں رہنماؤں کی آج بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات طے ہوئی ہے ،ملاقات میں بلوچستان میں عام انتخابات سےمتعلق مشترکہ لائحہ عمل پرغورہوگا۔
واضع رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اس بار قومی اسمبلی کے دو حلقوں خضدار اور لسبیلہ/ گوادر سے الیکشن لڑ نے جا رہے ہیں ان کی پارٹی 2013 کے الیکشن میں اپنا پارٹی مینڈیٹ چرائے جانے اور الیکشن کی غیر شفافیت کے حوالے سے خاصی خبروں میں رہی ہے۔