مسافر مشکل میں، کراچی سے اسپیشل ٹرینیں منگل، بدھ کو چلیں گی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/Railway-Eid-Ticket-KHI-PKG-10-06-18-.mp4"][/video]

عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانا مشکل ہوگیا۔ کراچی سے اندرون ملک جانے والے اسٹیشن پر ٹرین کی راہ تکتے رہے۔ عید تک تمام ٹکٹ بھی فروخت ہوگئے۔ اسپیشل ٹرینیں بارہ اور تیرہ جون کو چلیں گی۔

ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے کینٹ اسٹیشن پر مسافر پریشان بیٹھے رہے۔

مسافروں نے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ اپنوں میں عید کیسے منائیں، گھر کیسے جائیں، کیونکہ تمام ٹکٹ ہی فروخت ہوگئے۔

محمد امین، سپرانٹنڈنٹ پاکستان ریلوے، کہتے ہیں عید اسپیشل ٹرینیں بارہ اور تیرہ جون کو چلیں گی۔

مگر اتنی بڑی تعداد میں مسافروں کو منزل تک کیسے پہنچایا جائے گا۔ اس کا جواب کسی کے پاس نہیں۔

Tabool ads will show in this div