عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانا مشکل ہوگیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/Railway-Eid-Ticket-KHI-PKG-10-06-18-.mp4"][/video]

رپورٹ : خورشید عالم

عید کے موقع پر کراچی سے اندرون ملک جانے والے اسٹیشن پر ٹرین کی راہ تکتے رہے، عید تک تمام ٹکٹ بھی فروخت ہوگئے، اسپيشل ٹرینیں بارہ اور تیرہ جون کو چلیں گی۔

کراچي سے اندرون ملک جانے والے مشکل ميں آگئے کسی کو اوکاڑہ جانا ہے تو کوئی لاہور جائے گا، کسی کو گجرات جانا ہے تو کسی کی منزل راولپنڈی ہے، مسافر کينٹ اسٹيشن پر بيٹھے رہ گئے ليکن ٹرين نہ آئي۔

ٹریںیں تاخير کا شکار ہونے کي وجہ سے کینٹ اسٹیشن پر مسافر پريشان بيٹھے رہے، مسافروں کا کہنا تھا کہ اپنوں ميں عيد کيسے منائيں ؟ گھر کيسے جائيں ؟ تمام ٹکٹ ہي فروخت ہوگئے۔

عید اسپيشل ٹرینیں بارہ اور تیرہ جون کو چلیں گی مگر اتنی بڑی تعداد میں مسافروں کو منزل تک کیسے پہنچایا جائے گا اس کا جواب کسی کے پاس نہیں۔

 

RAILWAY

special train

Eid ul Fitar

Eid Holiday

Tabool ads will show in this div