پیپلز پارٹی نے سندھ سے ایک سو ساٹھ اُمیدواروں کے نام فائنل کرلئے

Jun 10, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/PPP-Candidates-KHI-PKG-10-06-18.mp4"][/video]

رپورٹ : سنجے سدھوانی

پیپلز پارٹی نے سندھ سے ایک سو ساٹھ امیدواروں کے نام فائنل کرلئے، بلاول بھٹو ، آصف زرداري ، فریال تالپور ، مراد علی شاہ میدان میں اتریں گے، مٹیاری سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے تینوں ٹکٹ مخدوم خاندان کو مل گئے ۔

سندھ کے انتخابي ميدان ميں کون کون اترے گاپيپلز پارٹي نے اميدوار فائنل کرلئے، کراچي کے حلقہ این اے246 لیاری اور اين اے 200لاڑکانہ سے بلاول بھٹو ميدان ميں اتريں گے۔

سابق صدر آصف زرداری این اے 213 سے الیکشن لڑیں گے، اين اے 243 پر عمران خان کا مقابلہ شہلا رضا کريں گي، حلقہ اين اے 248 سے قادر پٹيل ميدان ميں اتريں گے، فریال تالپور پی ایس دس،سہيل انور سيال پي ايس بارہ اور نثار کھوڑو پي ايس گيارہ لاڑکانہ سے اميدوار ہونگے۔

خورشيد شاہ اين اے 206 اور سيد نويد قمر اين اے 228 سے ميدان ميں اتريں گے، مراد علي شاہ پي ايس 80جامشورو سے اميدوار ہونگے، سعيد غني پي ايس 104، جاويد ناگوري پي ايس107سے ميدان ميں اتريں گے۔

قائم علي شاہ صوبائي اسمبلي کے حلقہ پي ايس چھبيس سے تير کے نشان پر انتخاب لڑينگے، ساتھ ہي قائم علي شاہ کا يہ بھي کہنا ہے کہ ان کي صاحبزادي اين اے دو سو آٹھ سے پيپلز پارٹي کے ٹکٹ پر انتخابات لڑينگي۔

پیپلز پارٹی ہمیشہ مخصوص نشست پر آنے والے کراچی کے امیدواروں کو بھي میدان میں اُتار دیا، شاہدہ رحمانی ، ناز بلوچ ، مرتضی وہاب بھی الیکشن لڑیں گے۔

BILAWAL BHUTTO

ASIF ZARDARI

Election 2018

Tabool ads will show in this div