میں ن لیگ کے ٹکٹ کا محتاج نہیں ہوں ، چوہدری نثار

Jun 10, 2018

چودھری نثار نے ن لیگ سے ٹکٹ تو نہیں مانگا قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو دو حلقوں سے کاغذات نامزدگي جمع کراديئے۔

ايک بيان ميں سابق وزیر داخلہ چودھري نثار کہا کہ نہ جانے کیوں ٹکٹ نہ دینے کے ليے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جارہے ہیں ، جاتی امرا والے ڈراموں اور بچکانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ اُڑوائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا کبھی سینئر ترین پارٹی ارکان نے ٹکٹ کیلئے انٹرویو دیا؟ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ان کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں نہ اس کا محتاج ہوں۔

چودھري نثار نے مزيد کہا کہ وہ بيماري سے صحتیابی کے بعد تمام امور پر کھل کر اظہار کريں گے، اس سے قبل ن ليگ کي طرف سے نو لفٹ کے بعد چودھري نثار نے قومی اورصوبائی اسمبلی کی دو دو نشستوں پرکاغذات جمع کراديے۔

سابق وزيرداخلہ حلقہ اين اے انسٹھ اور این اے تریسٹھ جبکہ پي پي دس اور بارہ سے انتخابی معرکہ لڑيں گے، اين اے انسٹھ پر پی ٹی آئی کے راجا اجمل صابر ان کے مد مقابل ہوں گے تاہم ن ليگ نے اب تک ان حلقوں پر اميدواروں کا اعلان نہيں کيا ہے۔

 

ELECTION

ch nisar

Nomination

Tabool ads will show in this div