تھرپارکر سے کوئلہ دریافت ہوگیا،خطےکی قسمت بدل جانےکاامکان

Jun 10, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/THAR-COAL-KHI-BRK.mp4"][/video]

کئی برسوں کی محنت رنگ لے آئي اورنجي کمپني نے تھر کے کوئلے تک رسائي حاصل کرلي۔

نجی کمپنی نے دعویٰ کیاہےکہ تھرکےکوئلے تک رسائی حاصل کرلی گئی ہے۔ نجی کمپنی کے مطابق بلاک ٹو پر جاری کھدائی کا کام 140 میٹر تک پہنچنے کے بعد کوئلہ مل گیاہے۔ 140 میٹرکھدائی کے بعد کوئلے کی پہلی تہہ ملی ہے۔

اس منصوبے پر26 ماہ قبل کام شروع ہوا تھا جس کی کامیابی آج ملی ہے۔

سی ای اواینگرو نےبتایاکہ پچیس سال بعدکوئلے نکلنا کا خواب مکمل ہوا ہے۔ شمس الدین شیخ نے مزید بتایاکہ پاور پلانٹ پر کام مکمل ہونے کے قریب ہے،اسی سال بجلی بنانا شروع کردینگے۔

سابق وزیراعلی مراد علی شاہ نے ٹویٹ کرتےہوئے اس کامیابی پرمبارک باد دی ہے۔

tharparkur

Tabool ads will show in this div