سلمان بٹ کی آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ سے ملاقات ملتوی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

لاہور : اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزا پانے والے سلمان بٹ کی آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ سے ملاقات ملتوی ہوگئی، کونسل کا کہنا ہے کہ نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

سلمان بٹ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی تاخیر کا شکار ہوگئی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹر کی اینٹی کرپشن یونٹ سے ملاقات ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردی گئی ہے۔

آئی سی سی نے مزید کہا ہے کہ سلمان بٹ اور اینٹی کرپشن یونٹ کے درمیان ملاقات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سلمان بٹ کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے باعث ڈھائی سال لندن کی جیل میں گزارنا پڑا، آئی سی سی نے ان پر 10 سال کیلئے کسی بھی طرز کی کرکٹ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی تھی۔ سماء

ICC

puppet

oprah

Tabool ads will show in this div