پی ٹی آئی نے ناراض رہنماؤں کو منا لیا

گلے شکوے دور ہوئے، تحريک انصاف نے شہريار آفریدی، شوکت يوسفزئی اور فردوس عاشق اعوان کو ٹکٹ دينے کا فيصلہ کرليا، تينوں رہنماء انتخابی معرکہ لڑيں گے۔

پی ٹی آئی پارليمانی بورڈ کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر رہنماؤں کے گلے شکوے سامنے آئے تو تحريک انصاف نے ليا يوٹرن، شہریار آفریدی اور شوکت یوسفزئی کو الیکشن کیلئے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرليا، فردوس عاشق اعوان بھی بلا تھامے اين اے 72 سے ميدان ميں اتریں گی۔

سماء سے گفتگو ميں پی ٹی آئی رہنماء نے کہا ٹکٹ مل گیا ہے، کچھ تحفظات تھے جن کے بارے ميں عمران خان کو آگاہ کرديا، ميں نے اپنا پورا پینل تبدیل کرالیا۔

وہ کہتی ہیں کہ عمران خان نے ملاقات میں میری گزارشات کو منظور کرلیا، عمران خان نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، پی پی 35 سے دلاور بیگ، پی پی 38 سے سعید احمد امیدوار ہوں گے۔

شوکت يوسفزئی ٹکٹ ملنے پر پُرمسرت ہیں، کہتے ہيں شانگلہ سے اليکشن لڑوں گا۔ شہريار آفريدی بھی اليکشن لڑنے کیلئے تيار ہيں کيونکہ ان کے گلے بھی پارٹی دور کردیئے۔

PTI

Shaukat Yousufzai

Election 2018

Firdos Ashiq Awan

Sheharyar Afridi

Tabool ads will show in this div