زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان طے پا گیا

ویب ایڈیٹر:
چھ سال کے طویل انتظار کے بعد ملکی شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہونے کو آیا۔ زمبابوین کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے ساتھ ہی پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوجائے گی۔

زمبابوین کرکٹ ٹیم کی آمد کی تصدیق زمبابوے کرکٹ یونین نے ہرارے میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کی۔ زمبابوے کی ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاکستانی ٹیم رواں برس اگست میں زمبابوے کا جوابی دورہ کرے گی۔

زمبابوین کرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان لاہور تک محدود رہےگا جس میں 3 ایک روزہ اور 2ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ تمام میچز لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

مہمان ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور ہونگےجن کا زمبابوے کرکٹ بورڈ سے 4 سال کا معاہدہ طے پایا ہے۔ سماء  

آمد

Tabool ads will show in this div