این اے 247 کراچی، کئی پارٹی سربراہان کے درمیان مقابلہ ہوگا

Jun 09, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/WR-Halqa-NA-247-Not-Halka-PKG-09-06-SANA.mp4"][/video]

اين اے 247 کراچی کا سب سے بھاری حلقہ ہوگا، کيونکہ اس حلقے سے بھاری بھرکم شخصيات اپنا زور آزمائيں گی۔ سابق صدر پرویز مشرف، ایم کیو ایم سربراہ فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے قائد مصطفیٰ کمال عوام کی پذیرائی حاصل کرنے کیلئے میدان میں ہوں گے۔

اين اے 247 ڈيفنس کراچی کا حلقہ جہاں عام انتخابات 2013ء میں شدید تنازع کے بعد پی ٹی آئی کے عارف علوی نے کامیابی حاصل کی تھی، اس بار انتخابات میں بھی بڑے مقابلے کا میدان ہوگا۔

اين اے 247 سے بڑے بڑے نام اليکشن ميں حصہ ليں گے، آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرويز مشرف نے بھی اس حلقے سے انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا، اُن کا مقابلہ ايم کيو ايم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور تحريک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عارف علوی سے ہوگا۔

یہی نہیں این اے 247 سے پاک سرزمين پارٹی کے قائد اور سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال، جماعت اِسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان بھی پنجہ آزمائی کریں گے۔

سب کی نظريں اين اے 247 پر ٹکی ہوں گی ، دیکھنا یہ ہے کہ پولنگ ڈے پر کون کسے چت کرکے اپنی سیاسی پذیرائی اور طاقت کا لوہا منواتا ہے۔

FAROOQ SATTAR

PERVEZ MUSHARRAF

MUSTAFA KAMAL

Election2018

NA 247

Tabool ads will show in this div