پنجاب کے متخلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

Jun 09, 2018

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا، روزہ داروں کی ٹھنڈے موسم میں موجیں ہوگئیں ۔

صوبائی درالحکومتوں لاہور اور پشاور کے بعد بادلوں کا قافلہ وفاقی دارالحکومت پہنچ گیا، کالی گھٹاوں اور ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ رم جھم پھوار نے موسم خوشگوار کردیا، روزہ داروں کے چہرے بھی کھل اٹھے ۔

ہواوں کوشرارت سوجھی موسم کی چال بدل دی تو جڑواں شہروں پرصبح سے منڈلاتے کالے بادل آخر برس پڑے، آسمان سے ٹپ ٹپ گرتی بوندوں کے ساتھ درجہ حرات نیچے کیا آیا، روزہ داروں کی توجان میں جان آگئی۔

موسم نے کروٹ بدلی تو پنجاب میں بادلوں نےڈیرےجمع لئے، پاکپتن ميں بادل کھل کر برسے بارش نے سڑکوں کو دھو ديا، موسم خوشگوار ہوا تو شہريوں کے چہرے بھي خوشي سے کھل گئے۔

میاں چنوں میں چھم چھم برستے بادلوں سے فضا نکھر گئي، لودھراں ميں بھي ميگابرسي توسڑکيں دھل گئي، قصورميں بھي رم جھم نےگرمي کا زور توڑ ديا، رینالہ خورد میں برستي بوندوں نےہرسوخوشياں بکھيرديں۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں موسم ابر آلود رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔

موسم کے پنڈتوں نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ، اسلام آباد ، بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر میں بارش کے ساتھ تیز ہواوں کی پیشگوئی کی ہے، ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔

 

PUNJAB

Tabool ads will show in this div