کھلنا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے یقینی امکانات

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان جاری کھلنا ٹیسٹ کے پانچویں دن کا پہلا سیشن بارش نے 17 اوورز تک محدود کردیا۔ کھانے کا وقفہ وقت سے پہلے ہی لے لیا گیا۔

کھلنا ٹیسٹ میں پانچویں دن کے کھیل کے نتیجے میں میچ کا ڈرا ہونا یقینی ہو گیا ہے، پہلے ٹیسٹ میں 4 دن بلے باز گرجے تو پانچویں روز بارش برسی۔ آج آخری دن کے کھیل کا آغاز بنگلہ دیش کی ٹیم نے 273 رنز سے کیا۔ پاکستان کو بنگلہ دیش پر 296 رنز کی برتری حاصل تھی جو بنگال ٹائیگرز نے بغیر کسی نقصان کے پوری کرلی۔

شاہینوں کو پانچویں اور آخری دن کے کھیل میں پہلی کامیابی ذوالفقار بابر نے دلوائی، امرالقیس 150 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  17اوورز کے میچ کے بعد بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔

کھیل روکے جانے تک بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر 315 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف 19 رنز کی برتری حاصل کر لی،تمیم اقبال 159 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔سماء

بارش

دیا

touches

Tabool ads will show in this div