کوئٹہ میں ہاتھ سے تیار چپلوں کی مانگ بڑھ گئی

کوئٹہ میں عید پر ہاتھ سے تیار کئے گئے  بوٹ اور چپلوں کی مانگ بڑھ جاتی ہے، کاریگر محنت سے پائیدار مال تیار کرتے ہیں جبکہ شہری شوق سے سستی خریداری کرتے ہیں۔

کوئٹہ میں عید قریب آتے ہی مقامی سطح پر ہاتھ سے تیار کئے گئے بوٹوں اور چپلوں کی مانگ بڑھ گئی،کاریگرچمڑے سے مختلف اقسام کے بوٹ ،نوروزی ، بند ، ہوائی چپل اور سینڈل محنت سے تیار کرتے ہیں اور عید قریب آتے ہی مال فروخت کے لئے مارکیٹ لایا جاتا ہے۔

مناسب قیمت اور پائیدار ہونے کی وجہ سے گاہگ بھی  خوشی خوشی ہاتھ سے تیار کی گئی چپلیں اور بوٹ خرید لیتے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اگر حوصلہ افزائی کرے تو مقامی صنعت کو فروغ مل سکتا ہے۔

Tabool ads will show in this div