بلوچستان میں کاغذات نامزدگیاں جمع کرانے کا سلسلہ جاری

 الیکشن کمیشن بلوچستان  کے مطابق اب تک بلوچستان اسمبلی کی 51 نشستوں کے لئے 385 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔

الیکشن 2018 کے لئے کاغذات نامزدگی کا اجراء اور وصولی جاری ہے، بلوچستان سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لئے 94 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں، جب کہ چھ دنوں میں مخصوص نشستوں کے لئے 137 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے اور مخصوص نشستوں کے لئے 46 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 259 کے لئے 22، این اے 271 کیچ کے لئے 24 ،حلقہ پی بی 45 کیچ 1 کے لئے 31 ،حلقہ پی بی 46 کیچ  سے 29، حلقہ پی بی 51 گوادر سے 31 امیدواروں نے کا غذات نامزدگیاں جمع کرائی ہیں۔

الیکشن کمیشن بلوچستان  کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 37 قلات سے 24، حلقہ پی بی 3 قلعہ سیف اللہ سے 26 اور حلقہ پی بی 48 کیچ سے 23 امیدوراوں نے اب تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

Eelection Commission

Tabool ads will show in this div