الیکشن 2018: پریز مشرف این اے 247 سے میدان میں اتریں گے

Jun 09, 2018

سابق صدر پرویز مشرف نے بھی الیکشن 2018 کیلئے کراچی سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ۔

سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کراچی کے این اے دو سو سینتالیس ڈیفنس سے میدان میں اتریں گے، اس طرح یہ حلقہ انتہائی اہم ہوگیا ہے۔ پرویز مشرف کا ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پی ٹی آئی رہنما عارف علوی سے مقابلہ ہوگا۔

جبکہ پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دونوں سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے انہیں تیرہ جون کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وطن واپسی پر انہيں گرفتار نہيں کيا جائے گا، چيف جسٹس نے وطن واپسي پر نااہلي ختم کرنے کا عنديہ بھي دے ديا۔

pervez musharaf

Nomination paper