پاک بحریہ کا کھلے سمندرمیں ریسکیو آپریشن

پاک بحریہ نے کراچی سے دوسوتیس کلومیٹر دور کھلے سمندر میں ریسکیو آپریشن کرکے ایرانی کشتی کے عملے کے گیارہ افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی  کے سی کنگ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کراچی سے دوسوتیس کلومیٹر دور ہونے والے ریسکیو آپریشن میں الرحمانی نامی ایرانی کشتی کے عملے کو بچایا گیا۔کشتی سمندر میں ڈوبنے سے عملہ شدید مشکلات کا شکار تھا۔ کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر فوراً ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا،متاثرین کو طبی امداد بھی دی گئی۔

ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس نصر اور دو سی کنگ ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا،ڈیڑھ گھنٹہ کے ریسکیو آپریشن ميں کشتی کے عملے کو نيول ایئر بیس کراچی پہنچایا گیا جس کے بعد ایرانی کشتی کے عملے کو وطن واپس بھیجنے کيلئے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا۔

 

PAKISTAN NAVY

pakistan maritime security agency

rescue oppration

Tabool ads will show in this div