پہلا حق،سیاسی ایجنڈا،کرپٹ حکمران

سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے مگر اس پر پہلا حق گوادر کی عوام کا ہے،اسلم بھوتانی

لسبیلہ گوادر کے حلقے این اے 272 سے اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ سی پیک کے حوالے سے پوری دنیا میں گوادر کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ وہاں کی عوام اب تک پینے کے پانی سے محروم ہے تو یہ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،سی پیک سے سب سے پہلے گوادر کی عوام مستفید ہوں اس کے بعد ساری دنیا اس سے فائدہ لے تو انھیں اعتراض نہیں ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام طاقت کا سر چشمہ ہیں اور وہ ان کی خواہش اور اپنی سابقہ کارکردگی پر ہی اس بار الیکشن لڑ رہے ہیں۔

روزنامہ انتخاب حب

میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،شفاف الیکشن کا انعقاد اولین ترجیع ہوگی،علاؤ دین مری

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤ دین مری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی نازک ہے اور بیرونی طاقتیں یہاں حالات خراب کرنا چاہتی ہیں،امن و امان کی بہتری کے لیے ہمیں سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا،انتخابات ملتوی کرانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ بات اپنی جگہ ٹھیک ہے کہ  جولائی میں انتہائی گرمی ہوتی ہے،ایسے میں ووٹر کے لیے ووٹ ڈالنا مشکل ہوگا،انتخابات ایک مہینہ ملتوی کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

روزنامہ آزادی کوئٹہ

سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی فی الحال پی ٹی آئی جوائن نہیں کررہے

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے مطابق ان کا سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی سے رابطہ ہوا ہے ان کے بیٹے اور خاندان کے افراد پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بننے جارہے ہیں مگر اب تک سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی سےپی ٹی آئی جوائن کرنے کے حوالے سے بات نہیں ہوئی اور اگر وہ پی ٹی آئی کا حصہ بنتے ہیں تو انھیں خوش آمدید کہیں گے۔

روزنامہ ایکسپریس کوئٹہ

مستقل مزاجی سے کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ کریں گے،سردار اختر مینگل

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی سیاست کو پراگندہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،ریاستی اداروں کی سیاست میں مداخلت لمحہء فکریہ ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ آئے روز ہماری روایات کے بر عکس اقدامات کئے جارہے ہیں جو قابل افسوس ہے،ہم نے ہمیشہ لاپتہ افراد،انسانی حقوق کی پامالیوں کے خالاف آواز بلند کی ہے اور اب بھی ہم بلوچستان کے مظلوم انسانوں کے حقوق کے حصول کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔

روزنامہ جنگ کوئٹہ

 

security forces

Sardar Akhtar Mengal

Zafar Ullah Jamali

aslam bhootani

Caretaker CM Balochistan

sardar yar mohammad rind

alodeen marri

Tabool ads will show in this div