این اے 243 سے عمران خان کا مقابلہ علی رضا عابدی کریں گے،فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 247،245 اور 241 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، جب کہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے حلقہ این اے 243سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی عمران خان کا مقابلہ کریں گے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد کراچی میں میڈیا سے گفت گو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے پارٹی دفاتر ہمیں واپس نہیں کیے گئے، چھاپے اور گرفتاری کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، ہمیں دیوار سے لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کو ابھی تک سیاسی آزادی نہیں دی گئی، بے گناہ اسیروں کو رہا نہیں کیا جارہا اور نئے الیکشن کی باتیں ہو رہی ہیں۔

 

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں مردم شماری کا تصدیقی عمل بھی نہیں کرایا گیا، حلقہ بندیوں میں ناانصافی ، فنڈز کا استعمال قبل از انتخابات دھاندلی ہے، سندھ میں نگراں حکومت تقریباً پیپلزپارٹی کی ہے، ایسے میں شفاف انتخابات ایک سوالیہ نشان ہیں، آنے والے انتخابات پر میری گہری نظر ہے، اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو دھرنا دیں گے۔

 

اس موقع پر میڈیا کو بتاتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں قومی اسمبلی کی3نشستوں سے کاغذات جمع کرائے ہیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے241،245اور247سے سے انتخابات میں حصہ لوں گا، ان حلقوں سے یا کسی اور حلقے سے لڑنا ہے کا تاہم حتمی فیصلہ بعد میں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا مقابلہ کریں گے۔

 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسی حلقہ این اے 243 سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، متحدہ قومی موؤمنٹ بہادرآباد کے خالد مقبول صدیقی، پاک سرزمین پارٹی کے سابق ممبر قومی اسمبلی مزمل قریشی بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔

 

حلقہ این اے 243 کراچی کے گجان علاقے گلشن اقبال کا حقلہ ہے،اس علاقے میں ایک زمانے تک ایم کیو ایم کا راج رہا، تاہم پی ٹی آئی کے ملکی سطح پر ابھرنے، بانی متحدہ کے خلاف مقدمات اور کراچی آپریشن کے کامیاب ہونے کے بعد اس علاقے میں ایم کیو ایم کا ووٹ تقسیم ہوا۔

عام انتخابات 2018 کے لیے کراچی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے لیے مرکز نگاہ بنا ہوا ہے، پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطح کے رہنما بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری اور آصفہ بھٹو بھی کراچی سے الیکشن لڑیں گے، جبکہ معروف سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر بھی کراچی سے ہی آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔

سال 2013 کے انتخابات میں اس حلقے سے ایم کیو ایم کے عبدالوسیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔

PTI

CONSTITUENCY

NA243

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div