تازہ ترین

پی ٹی آئی نے کئی بوڑھے امیدواروں کو نوجوان قرار دیدیا

Jun 09, 2018

پی ٹی آئی انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے میں تمام سیاسی جماعتوں پر بازی ضرور لے گئی ہے۔ مگر جلدی میں کئی بوڑھے امیدواروں کونوجوان قرار دیدیا۔

تحریک انصاف کی فہرست کے کئی امیدواروں کی عمریں غلط درج ہیں۔ ڈی جی خان کے سینیئر سیاستدان ذوالفقار کھوسہ 25 سالہ جوان بن گئے۔

جھنگ کی غلام بی بی بھروانہ کی عمر 25 سال لکھی گئی ہے۔ جبکہ چکوال کے سردار غلام عباس کو بھی 25 سال کا لڑکا ظاہر کیا گیا ہے۔

مظفر گڑھ کے مخدوم زادہ باسط بخاری بھی 25 سالہ نوجوان ہیں۔ جبکہ 1964 کو پیدا ہونے والے رحیم یار خان کے رئیس محبوب 25 سالہ نوجوان قرار دیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے ایک سو تہتر اور صوبائی حلقوں کے دو سو نوے امیدواروں پر مشتمل تحریک انصاف کی جاری فہرست میں مزید سنگیں غلطیاں بھی ہیں۔

پی پی ایک سو بائیس سے لیگی رکن نازیہ راحیل کو بھی ٹکٹ جاری کردیا ۔

دو ہزار دس میں جعلی ڈگری پر نااہل قرار نذیر جٹ کو بھی ٹکٹ مل گیا ۔

این اے چوراسی گوجرانوالہ سے مضبوط امیدوار رانا بلال اعجاز کو نظر انداز کردیا گیا۔

PTI

ELECTION COMMISSION

zulfiqar khosa

Ghulam Bibi Bhirwana

Tabool ads will show in this div