قطر کے شہریوں کیلئے حج،عمرے پر کوئی پابندی نہیں

Jun 09, 2018

سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ قطر کے شہریوں کیلئے حج و عمرے پر کوئی پابندی نہیں اور سعودی عرب قطری حاجیوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی حکام نے واضح کیا کہ قطری شہریوں کے حج و عمرے کی ادائیگی پر پابندی کے حوالے سے خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

 

اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے جس دن قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اسی دن یہ بھی وضاحت کردی تھی کہ وہ قطری بھائیوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا اور عمرہ اور جج کی ادائیگی کیلئے متعلقہ اداروں نے جو نظام وضع کیا ہے اس کے مطابق انہیں تمام ترسہولیات مہیا کرے گا۔

 

لہٰذا قطری حکام کے منفی رویئے اور اپنے ہی شہریوں کو عمرہ اور حج کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنے کی وجہ یہ ہے کہ ذرائع ابلاغ کے خود ساختہ بحران پر توجہ حاصل ہو۔ اے پی پی

SAUDIA ARAB

hajj2018

Tabool ads will show in this div