ڈھاکا ٹیسٹ : چائے کا وقفہ، پاکستان کے 2 وکٹوں پر 196 رنز

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

ڈھاکا : ڈھاکا ٹیسٹ کے پہلے دن چائے کے وقفے تک پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنالئے، اظہر علی 85 اور یونس خان 77 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میرپور میں میزبان کپتان مشفق الرحیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بولنگ کیلئے سازگار وکٹ پر ابتدائی طور پر بنگلہ دیشی بولرز نے اپنے کپتان کا فیصلہ درست ثابت کر دکھایا۔

دن کے پہلے سیشن میں میزبان ٹیم نے شاہینوں کو کھل کر نہ کھیلنے دیا، پاکستانی اوپنرز نے فلاپ شو پیش کیا، محمد حفیظ نے 8 رنز بناکر پیٹھ دکھائی تو دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والے سمیع اسلم بھی 19 رنز پر واپس پویلین لوٹ گئے۔

گرین شرٹس کے 58 رنز پر دونوں اوپنر کے ہتھیار ڈالنے کے بعد اظہر علی کو یونس خان کا ساتھ ملا، دونوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں مکمل کرلیں اور 138 رنز کی ناقابل شکست شراکت بھی قائم کی۔

اظہر علی 9 چوکوں کی مدد سے 85 اور تجربہ کار بیٹسمین یونس خان 77 رنز بناکر ٹیم کا سہارا بنے ہوئے ہیں، انہوں نے اننگز میں ایک چھکا اور 8 چوکے لگائے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹٰیسٹ ہے، فاتح ٹیم سیریز بھی اپنے نام کرلے گی، کھلنا میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔ سماء

cctv footage

Tabool ads will show in this div