امریکا نے افغان طالبان سےمذاکرات کیلئے پاکستان کی مدد مانگ لی

Jun 09, 2018

امریکا حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ امریکا افغان طالبان سے ایک بار پھر مذاکرات کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق امریکا نے کہا ہے کہ وہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے،تاہم فغان مسئلے کا حل افغانوں کی مرضی اور افغان قیادت کے تحت ہونا چاہیے، امن عمل کے لیے پاکستان کا تعاون ناگزیر ہے۔

 

افغان میڈیا کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے مابین عارضی جنگ بندی اعلان کے بعد امریکا نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معاون اور نیشنل سیکورٹی کونسل برائے وسطی ایشیا کی سینئر ڈائریکٹر لیزا کرٹس کے مطابق امریکا مذاکرات میں افغان حکومت کی نمائندگی نہیں کرے گا ، صرف شامل ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کے خدشات پر توجہ دینا انتہائی اہم ہے، امن عمل کے حوالے سے پاکستان سے تعاون مانگا ہے ، کسی بھی امن عمل میں پاکستان کے مفادات کا خیال رکھنا ہوگا۔

USA

TALIBAN

NATIONAL SECURITY COMMITTEE

Tabool ads will show in this div