ڈیوس کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم کوانعامی رقم کےلیےفنڈزمل گئے

Jun 08, 2018

ڈیوس کپ ٹیم کو انعامی رقم جاری کرنے کیلئے فنڈز مل گئے۔ قومی ڈیوس کپ ٹیم کو40 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔

پاکستان کے ٹینس اسٹارز کی محنت رنگ لےآئی۔ ڈیوس کپ ٹیم کو انعامی رقم جاری کرنے کیلئے فنڈز مل گئے۔ قومی ڈیوس کپ ٹیم کو40 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔

ٹینس اسٹار اعصام الحق اور عقیل خان کودس دس لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ڈیوس کپ پلیئرعابد علی اور مزمل مرتضی کو5،5لاکھ کی انعامی رقم ملے گی۔ٹینس کوچزحمید الحق اور مصحف ضیاءکو5،5لاکھ کیش ایوارڈ ملے گا۔

ڈپٹی ڈی جی ٹیکنیکل سپورٹس بورڈ اعظم ڈار نے بتایاہےکہ 11جون تک ڈیوس کپ ٹیم کے چیک تیار کر لئے جائینگے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیوس کپ ٹیم کیلئےانعامی رقم کی منظوری دی تھی۔ٹینس فیڈریشن کوبھی 50لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کی جائے گی۔کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنیوالی ہاکی ٹیم کو بھی 50لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔

اعظم ڈارنےبتایاکہ ہاکی ٹیم کے فنڈزبھی اسپورٹس بورڈ کومل گئےہیں۔

Tabool ads will show in this div