چیئرمین پی سی بی شہریار خان نو مئی کو بھارت جائیں گے

اسٹاف رپورٹ


لاہور : چیئرمین پی سی بی شہریار خان نو مئی کو بھارت جائیں گے، دسمبرمیں ہونے والی بھارت سے سیریز پر بی سی سی آئی سے دو ٹوک بات کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی بھارت سے سیریز کی بات کرنے کی ٹھان لی، چیئرمین شہریار خان نو منئی کو بھارت جائیں گے، جہاںٕ وہ بھارت کیساتھ سیریز سے متعلق بات کریں گے، واضح رہے کہ ایم او یو کے تحت طے پایا تھا کہ اگلے آٹھ سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان چھ سیریز ہونگی، اس پر بھی اتفاق ہوا تھا کہ دسمبر میں یو اے ای میں سیریز ہوگی جس کے دوران دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز ہونگے لیکن اب پی سی بی کو صرف وعدوں پر ٹرخایا جا رہا ہے۔  

چیئرمین پی سی بی اپنے دورے کے دوران بھارتی بورڈ سے سیریز پر دو ٹوک بات کریں گے، ممبئی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز تعطل کا شکار ہے۔ سماء

selfie

کو

خان

games

Tabool ads will show in this div