الیکشن کمیشن تاحال نگراں وزیراعظم ،وزراء اعلی کے اثاثے حاصل نہ کرسکا

Jun 08, 2018

الیکشن کمیشن نگران وزیراعظم ،وزرا اور وزرائے اعلیٰ سے تاحال اثاثوں کی تفصیلات نہ لے سکا۔

الیکشن ایکٹ دوہزارسترہ کے تحت نگراں حکومتی عہدیداروں کے لیے حلف اٹھانے کے تین روز کے اندر اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنا لازم ہیں تاہم نگران وزیراعظم کوحلف اٹھائے ایک ہفتہ گزرگیا تاہم ان کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں۔ دو جون کو حلف اٹھانے والے نگران وزیراعلیٰ سندھ نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نگران حکومتی عہدیداروں کو اثاثوں کی تفصیلات کے لیے خطوط بھی بھیجے گئے ہیں تاہم اب تک مطلوبہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ELECTION COMMISSION

care taker prime minister