امیدواروں کے انٹرویوز، نواز شریف کی لطیفے اور گانے سننے کی فرمائش
مسلم ليگ نون کے پارليمانی بورڈ ميں اميدواروں کے انٹرويوز کے دوران نواز شريف اکتاہٹ کا شکار ہوگئے، اميدواروں سے لطيفے اور گانے سنتے رہے۔
ن ليگی پارليمانی بورڈ کا اجلاس سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں سنجيدہ سوال جواب کے ساتھ ساتھ بعض اميدواروں کو گانے اور لطيفے سنانا پڑے۔
اميدواروں کے انٹرويوز ميں نواز شريف نے کچھ اميدواروں سے لطيفے اور گانے کی فرمائش کی، اقليتی اميدوار طارق جاويد نے مياں صاحب کی فرمائش پر محمد رفيع کا نغمہ سنايا جو شاید حالات کے مطابق تھا۔
سماء سے گفتگو کرتے ہوئے طارق جاوید نے کہا کہ مياں صاحب نے پوچھا کہ آپ کی کيا خاصيت ہے تو ميں نے کہا ميں گلوکار ہوں تو انہوں نے کہا کہ يہ گانا سناؤ اے دنيا کے رکھوالے، جب ميں نے سنايا تو وہ بہت خوش ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرويوز کے دوران نواز شريف نے خود بھی لطيفے سنائے جس سے اجلاس کشت زعفران بنا رہا۔