نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا اجلاس

قومی سلامتی کمیٹی کا 25 واں اجلاس نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا، نگراں سیٹ اپ کے تحت یہ قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی نے مشترکہ اہداف اور مقاصد کے حصول کیلئے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ پاکستان کے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اجلاس میں وزیر دفاع و خارجہ عبدﷲ حسین ہارون، وزیر خزانہ شمشاد اختر، وزیر داخلہ محمد اعظم خان، وزیر قانون، اطلاعات و نشریات سید علی ظفر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور سینئر سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ملک میں سلامتی کی مجموعی صورتحال اور اندرونی و بیرونی چیلنجز سمیت انتخابی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔