عید کےلیےمردوں کےشاپنگ بھی عورتوں کےسپرد

عید کی تیاری میں خواتین اپنے لئے تو خریداری کرتی ہیں لیکن مردوں کے لیے جوتوں اورکپڑوں کا انتظام بھی انہی کے سر ہے۔
عید پر بننے ٹھننے میں تو مرد بھی خواتین سے پیچھے نہیں لیکن اس گرمی میں شاپنگ کرنے سے کنی ضرور کتراتے ہیں۔اس لیے یہ ذمہ داری بھی خواتین کے سپرد کردی گئی ہے۔
شاپنگ اپنی ہو یا مجازی خدا کی،عورتوں کا تو یہ بہترین مشغلہ ہے اور کفایت شعاری کا ڈھنگ بھی تو انہی کے پاس ہے۔ خواتین کوئی چیز خریدنے سے قبل جتنی چھان پھٹک کرتی ہیں یہ مردوں کے بس کی بات بھی نہیں ہے۔
عید تیاری میں مردوں کیلئے خریداری کے محاذ پربھی مورچے خواتین ہی کے مضبوط ہیں۔ البتہ کچھ منچلے من مانی شاپنگ میں کامیاب ہو بھی جاتے ہیں۔
eid shopping
muslim festivals
تبولا
Tabool ads will show in this div