بجلی بحران کی وجہ جاننےکےلیےعمران خان کانگراں وزیراعظم کوخط

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نگراں وزیراعظم ناصرالملک کوخط لکھ دیا ہےجس میں سوال کیاگیاہےکہ قوم کو بتا یاجائے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار نون لیگ ہے یا نگران حکومت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے نگران وزیراعظم کولکھے گئے خط میں بجلی بحران پرقوم کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عمران خان نے خط میں لکھا ہیے کہ پانچ سو ارب کے گردشی قرضوں کے حوالے سے صورتحال قوم کو بتائی جائے۔
عمران خان نے خط میں کہا کہ آپ کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قوم کو اعتماد یں لیا جائےتاکہ قوم کو پتہ چلے کہ ان کے ساتھ کیے گئے وعدے کس قدرپورے ہوئے ہیں۔قوم کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاورسیکٹر میں حکومتی امور کی انجام دہی میں ناکامی کا ذمہ دار کون ہے۔عوام شریف برداران کے اس دعوے پر بھی جاننا چاہتے ہیں کہ اب بجلی بحران کی ذمہ داری نگران حکومت پر ہے ۔