پی ٹی سی کوئٹہ میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب

کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں چھياسويں بیج کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب منعقد ہوئی جس ميں ايک سو چھياسی ریکروٹس پاس آوٹ ہوئے،جب کہ پی ٹی سی کے قیام سے لیکر اب تک 46 ہزار ریکروٹس تربیت مکمل کر چکے ہیں، اس موقعہ پر پاس آئوٹ ریکروٹس نے پریڈ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا اوراپنی زمہ داری کا حلف بھی اٹھایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی آئی جی پولیس معظم جاء انصاری کا کہنا تھا کہ جوانوں کو آٹھ ماہ کی ٹریننگ سے پختہ سپاہی بنتے دیکھا، انتھک محنت کے بعد جوان عوام کے تحفظ کے لئے تیار ہیں،ہم نے ایک مشن کی تکمیل کرنی ہے، ہم نے اس کام کی تکمیل کرنی ہے جس میں جوان خون بہا نے کے لئے تیار رہتا ہے، آپ کے روئیے میں آپ کے خاندان اور محکمہ پولیس کی عزت ہے آپ نے اپنی ہر چیز کو عزت کے مقام پر لیکر جانا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سامنے جوانوں کے خون کی اچھی مثالیں ہیں ،ہمارے ڈی آئی جی سے لیکر سپاہی تک کے لوگ شہید ہوئے، اور بلوچستان پولیس کے 886 پولیس افسران اور اہلکار شہید ہو چکے ہیں، آپ نے تنخواہء کے لئے نہیں بلکہ شوق سے ڈیوٹی کرنی ہے اور اگرآپ نے جذبے سے نوکری نہیں کرنی تو محکمہ پولیس میں نوکری کی ضرورت نہیں۔

انھوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ پی ٹی سی کو جلد مایہ ناز ادارہ بنا دیں گے،جب کہ محکمہ پولیس کے لئے بیس کروڑ کی اسکیمیں بھی پلان کی ہوئی ہیں۔اس موقعہ پر بہترین کاکردگی کے حامل ریکروٹس کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

passing out parade

IG Balochistan

Tabool ads will show in this div