پاکستان سمیت دنیا بھر میں سمندروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمعے کو سمندروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ بدقسمتی سے کراچی کا ساحل اتنا آلودہ ہو گیا ہے جس سے سمندری حیات اور انسان دونوں کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں ۔
کراچی کا خوبصورت ساحل آج آلودہ ہوگیا۔ شہر میں روزانہ بیس میٹرک ٹن کچرا سمندر برد ہو رہا ہے جس میں سے 50 سے 60 فیصد پلاسٹک ہے جو تلف نہیں ہو رہا۔
سمندروں کا عالمی دن پلاسٹک کی آلودگی کم اور صحت مند سمندر کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔ قومی ادارہ برائے بحریات کے سربراہ کہتے ہیں پلاسٹک کی آلودگی سے سمندری حیات اور انسانی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل قومی ادارہ بحریات، ڈاکٹر آصف انعام، کہتے ہیں سمندری آلودگی اس حد تک بڑھ گئی ہیں کہ مچھلیوں کی کئی اقسام ناپید ہو رہی ہیں۔
قومی ادارہ برائے بحریات کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں کہیں بھی کوئی ٹریٹمنٹ پلانٹ موجود نہیں اور نہ ہی سرکاری سطح پر کچرا تلف کرنے کا کوئی طریقہ کار ہے۔