سانحہ صفورا، زمبابوے کا کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار

ویب ایڈیٹر

لاہور : پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پھر خواب بن گئی، زمبابوے نے سیکیورٹی خدشات کی بناء پر دورہ پاکستان منسوخ کردیا، چیئرمین پی سی بی نے ہائی لیول سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی، زمبابوین بورڈ نے جواب کیلئے کل تک کا وقت مانگ لیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ نے پھر راستہ بدل لیا، سانحہ صفورا نے پاکستان کرکٹ پر ڈرون گرادیا، زمبابوے نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔

پاکستانی شائقین نے 6 سال انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا انتظار کیا، کرکٹ کی رونقیں چند قدم دور تھیں کہ صفورا دہشت گردی نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، زمبابوے نے پاکستان آنے کا پلان کینسل کردیا، یوں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پھر خواب بن گئی۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے زمبابوے کے دورہ پاکستان کی منسوخی کی تصدیق کردی، کہتے ہیں زمبابوے کے دفتر خارجہ نے اپنی ٹیم کو سیکیورٹی خدشات کے باعث دورے سے روکا۔

وہ کہتے ہیں بورڈ سے رابطہ کرکے ہائی لیول سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم انہوں نے جواب کیلئے کل تک کا وقت مانگا ہے۔ سماء

street

glasses

Tabool ads will show in this div