زمبابوے کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان آئیگی،پی سی بی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر :

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم شئڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی، دورے کی تاریخوں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

لاہور میں عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ زمبابوے بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ نہیں ہوا بلکہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

قدافی سٹیڈیم میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ  ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ نہیں ہوا،میری متعدد مرتبہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے پاکستان آنے کا پھر یقین دلایا ہے۔ زمبابوے بورڈ کو حکومت کی جانب سے کلیرنس مل گئی ہے۔ تاہم زمبابوے کرکٹ بورڈ نے آج حتمی فیصلے سے آگاہ کرنا ہے۔ 

شہریارخان کا کہنا تھا کہ کوششیں رنگ لے آئیں  اور  ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی چند دنوں کی بات ہے، زمبابوے کی ٹیم کو پاکستان ہائیسٹ لیول سکیورٹی دی جاے گی۔ سماء

کے

glasses

Tabool ads will show in this div