سپریم کورٹ نے6 سال بعد میڈیا کمیشن کیس نمٹا دیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 6 سال اور100 سماعتوں کے بعد میڈیا کمیشن کیس کو نمٹا دیا۔
نگراں حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر پیمرا آرڈیننس میں ترمیم کردی۔ پیمرا آرڈیننس کے مطابق پیمرا پر وفاقی حکومت کا کنٹرول ختم اور چیئرمین پیمرا کے اختیارات میں اضافہ ہوا ہے۔
درخواست گزار حامد میر نے پیمرا قانون کے سیکشن 5 اور 6 میں ترمیم کا مطالبہ کیا تھا، ترمیم شدہ پیمرا آرڈیننس کے مطابق ضابطہ اخلاق جاری اور سیکرٹ فنڈ ختم کردئیے گئے۔
ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کسی ٹی وی چینل کو براہ راست حکم سے بند نہیں کرسکے گی ۔
پیمرا کے ارکان کی تعداد 11 سے کم کرکے 8 کردی گئی، پیمرا کے 8 میں سے 5 ارکان غیرسرکاری، 3 سرکاری ہوں گے، آرڈیننس جاری ہونے کے بعد حامد میر کی عدالت سے استدعا پر چیف جسٹس نےکیس نمٹا دیا۔
PEMRA
JOURNALIST
media case
caretaker government
تبولا
Tabool ads will show in this div